بال ٹمپرنگ کیس : وارنر اورسمتھ کی 1سالہ پابندی ختم

EjazNews

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیواسمتھ اور نائپ کپتان ڈیوڈ وارنر کی بال ٹیمپرنگ کیس میںایک سال کی پابندی ختم ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کرکٹرز کو 12ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ با ل ٹیمپرنگ سکینڈل میں سزا پانے والے تیسرے کردار کیمرون بین کرافت تھے جو پہلے ہی 9ماہ کی پابندی کی سزا مکمل کر چکے ہیں۔ پابندی مکمل ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر آسٹریلوی ٹیم کوورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہو ںگ ے۔ تاہم وہ ٹیم کی قیادت کے اہل نہیں ہوں گے۔ سابق کپتان اسمتھ اور وارنر اس وقت آئی پی ایل میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  27وفاقی وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری