آسٹریلیا کی چوتھی جیت

EjazNews

دبئی میں کھیلی جانے والی اس سیریز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس سلسلے کا آج چوتھا میچ ہے۔ جس میں 7وکٹوں کے نقصان پر آسٹریلیا نے پاکستان کو 278رنز کا ہدف دیا ہے۔
ایرون فنچ 39رنز بنا پائے جبکہ عثمان خواجہ اس میچ میں پرانی کسریں نکالتے ہوئے 62رنز بنا گئے ، شان مارش صرف 5رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ہینڈ کومب 7 جبکہ سٹونس 2رنز بنا سکے۔ گلین میکسویل نے گرین شرٹس کے بائولروں کے چھکے چھڑاتے ہوئے 98رنز بنائے جبکہ ایلکس کیری 55رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
انجری کی وجہ سے اس میچ میں شعیب ملک نہیں کھیل رہے ان کی جگہ کپتانی کے فرائض عماد وسیم نے انجام دئیے ۔عماد وسیم، محمد حسنین اور یاسر شاہ دو ، دو وکٹیں وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ہار ایک طرف لیکن اس میچ میں ایسے لگا جیسے کوئی ٹیم جیتنے کی کوشش کر رہی ہے۔6رنز سے پاکستانی ٹیم کو شکست ہوئی۔عماد علی نے اپنےپہلے میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے112 رنز بنائے۔محمد رضوان نے بھی اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا اور104رنز بنائے۔جبکہ عمر اکمل۔ عماد وسیم۔حارث سہیل ۔شان مسعود اور سعد علی کوئی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔
ویسے تو یہ سیریز آسٹریلیا جیت چکی ہے ۔ لیکن اگر پاکستانی ٹیم اچھی یہ میچ جیت لیتی تو 0 کا داغ مٹ سکتا تھا۔آسٹریلیا اس وقت 4/0 سے کھیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ میں دہشت گردی پر قومی رہنماؤں کا اظہار افسوس