ہاتھ اور پاؤں کا سن ہونا فالج کی وجہ بن سکتا ہے

EjazNews

فالج ایسا مر ض ہے جو دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں اموات کا باعث بنتا ہے ۔اس کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن ایک اہم وجہ جسے ہم اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں اس آئیے ہم آپ کو اس کے بارے میں بتاتے ہیں۔
آپ نے اپنے گردونواح میں اکثر لوگوں کو دیکھا ہو گا کہ وہ کہہ رہے وتے ہیں کہ اس کا ہاتھ یا پائوں سو گیا ہے۔ ہاتھوں کا اکثر سن ہو جانا ایسا ناخوشگوار تجربہ ہوتا ہے جوکسی کو بھی خوفزدہ کرسکتا ہے۔ عام حالات میں یہ کسی پوزیشن میں بہت دیر تک ہاتھ یاپائوں کو رکھنے کےبعد اعصابی دبائو سے ہوتا ہے جو کہ جسم کو حرکت دینے پر ختم ہو جاتا ہے۔ تاہم اگر یہ تجربہ بار بار ہونے لگے تو پھر یہ ضرور خطرے کی گھنٹی ہے، خاص طور پر اگر کسی قسم کی ادویات کا استعمال نہ کر رہے ہوں توایسا ہونا کھلا خطرہ ہے ۔ تاہم ایسا ہونے پر ضرور ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔ اگر آپ دوپہر کو کچھ دیر کی نیند لے کر اٹھتے ہیں اور آپ کے ہاتھ یا پیرسن یا بے حس ہو رہے ہوں تو آسانی سے تصور کیا جاسکتا ہے کہ یہ اعصاب دب جانے کا نتیجہ ہے تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کاہاتھ اچانک بے حس یا کمزور ہو جائے اوریہ کیفیت چند منٹوں میں دور نہ ہو تو فوری طبی امداد کے لیے رابطہ کیا جانا چاہئے۔ اس سے شریانوں میں ریڑھ کی ہڈی سے دماغ تک خون کی روانی میں کمی کے نتیجے میں جسم کا ایک حصہ سن یا کمزور ہو جاتا ہےاور یہ فالج کی ایک اہم وجہ ہے۔
۔۔۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی وداخلی و سلامتی کی صورتحال پر غورو فکر ہوا۔اس اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔نیشنل ایکشن پلان کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے پر عزم ہیں پاکستان کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک ارب لوگوں کو سماعت سے محرومی کا خطرہ
کیٹاگری میں : صحت