آسٹریلیا بغیر ہارے جیت گیا

EjazNews

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پانچ روز بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا یہ تیسرا میچ تھا۔ پہلے دو میچ آسٹریلیا جیت چکی ہے۔ آج آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔تیسرے ون ڈے میچ میں کینگروز نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 266رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کیلئے 267رنز کا ہدف دیا۔ ایرون فنچ نے 90اور گلین میکسویل نے نصف سنچری بنائی۔
آسٹریلیا کی پہلی وکٹ عثمان خواجہ کی گری جو کوئی بھی سکور بنانے میں ناکام رہے۔ کینگروز کو دوسرا نقصان شان مارش کا ہوا۔ کپتان ایرون فنچ اور ہینڈز کومب نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔ گلین میکسویل نے 71رنز کی اننگز کھیلی۔
تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد یہ سیریز آسٹریلیا کے نام نے اپنے نام کر لی ہے۔ پاکستان کا کوئی کھلاڑی بھی اس میچ میں نصف سنچری نہ بنا سکا۔

یہ بھی پڑھیں:  10اگست سے ایس او پیز کے تحت سمارٹ لاک ڈائون ختم