مچھلی کے کباب

EjazNews

اگر آپ نے آج سے پہلے مچھلی کباب نہیں بنائے تو آئیے آج ہم آپ کو مچھلی کے کباب بنانے سکھاتے ہیں۔ہماری ترکیب سادی ہے مگر آپ کے کباب مزیدار بنیں گے۔
اجزاء:
مچھلی ایک کلو (کانٹے نکال کر چھوٹے پیس بنوا لیں)
آلو ایک عدد(اُبال کر میش کرلیں)
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
گرم مسالا(پِسا ہوا)ایک چائے کا چمچ
نمک حسبِ منشاء
بیسن تین کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا ایک گڈی
ہری مرچیں چار عدد(باریک کٹی ہوئی) پیاز اور تیل حسب ضرورت۔
ترکیب:
مچھلی کے پیس دھو کر ،خشک کرکے اُن کا قیمہ بنا لیں۔ (یہ آپ کی مرضی پر منحصر ہے کہ آپ قیمہ کیسا بنانا چاہتی ہیں ،موٹا یا بہت باریک)۔ اب اس قیمےمیں نمک، لال مرچ، گرم مسالا، لال مرچ اور آلو شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔اور کبابوں کی شیپ دے لیں۔اس کے بعد کبابوں کو بیسن کے آمیزےمیں ڈبو کر فرائی کریں اورپودینے کی چٹنی کے ساتھ مزے سے کریں۔اس میں آپ آلو بخارے کی چٹنی یا پھر کیچپ بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ ہم نے پودینے کی تجویز اس لیے دی ہے کہ وہ آپ کے ہاضمے کے لیے بہتر ہے۔ (زینت سلیم)

یہ بھی پڑھیں:  اسٹرابیری کیک