rahat

اعزازی ڈگری گھر والوں کے نام کرتا ہوں:راحت فتح علی خان

EjazNews

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری کا اعلان میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے، اعزازی ڈگری گھر والوں کے نام کرتا ہوں۔ راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ 1200 سو سے زائد شاگر ان سے قواملی سیکھ رہے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز آکسفورڈ یونیورسٹی نے نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا تھا۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق راحت فتح علی خان کو قوالی، صوفیانہ کلام اور میوزک کی خدمات کے اعتراف میں 26جون 2019ء کو اعزازی ڈگری دی جائے گی۔ اس سے قبل آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنا ریہرسل روم بھی ان کے نام سے منسوب کر دیا تھا وہ برصغیر کے پہلے گلوکار ہیں جسے ایسے اعزازت حاصل ہیں

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی فلم پراجیکٹ غازی 22مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی