وادی ہنزہ پاکستان کی سرحد پر واقع ہے اور اس میں بیسیوں گائوں ہیں۔ یہاں پر لوگ سارے پاکستان سے زیادہ تعلیم یافتہ ہیں۔ اور کرائم ریٹ زیرو ہے۔ لیکن ایک دلچسپ بات جو میں نے یہاں دیکھی وہ یہ تھی کہ یہاں پر ہر گھر میں پانچ پلر تھے۔ گھر پہاڑ کی چوٹی پر ہو یا پھر شروع میں گھروں کے پلر پانچ ہی ہوں گے اور اس سے بھی حیرت انگیز چیز میرے لیے یہ تھی کہ یہ صرف کسی ایک گائوں میں نہیں تھا بلکہ پوری ہنزہ وادی میں ہر گھر کے پانچ پلر تھے۔ جب اس بات پر مجھے حیرت ہوئی اورمیں نے تحقیق شروع کی تو پتہ چلا اس کے پیچھے ان کا مذہبی عقیدہ ہے وہ یہ پانچ پلر پنج تن کی نسبت سے بناتے ہیں۔
