اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے اپنے ایک ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ ’’میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس کی رحمت سے نواز شریف کی بیل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت اور لمبی زندگی عطا کرے۔‘‘
جبکہ تحریک انصاف نے میاں نواز شریف کی ضمانت پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پہلے سے ہی نواز شریف کومیڈیکل کی سہولت دے رہی تھی اور ملک میں جہاں سے چاہیں علاج کروا سکتے ہیں۔ لیکن وہ باہر جانے کی ضد پر اڑے ہوئےتھے۔
