وزیر اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، غیر ملکی افراد کے لیے این او سی کی شرط ختم کر ید گئی، وزیراعظم کا وژن ہے کہ سیاحوں کے لیے پاکستان کوجنت بنایا جائےاور اس وژن کے تحت این او سی کی شرط ختم کرنا بڑا اقدام ہے۔
سیاحت کے فروغ کے لیے وزیراعظم پاکستان پہلے دن سے ہی سرگرم عمل ہیں۔ کے پی کے حکومت جب ان کے پاس تھی اس وقت سے لے کر آج جب وہ وزیراعظم پاکستان ہیں سیاحت کے فروغ کےلئے ان کے اقدامات جاری و ساری ہیں۔
