Usman-Buzdar

گنے کے کاشتکاروں کو 99.7فیصد ادائیگی کر دی گئی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

EjazNews

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگر مل مافیا کا راج تھا اور کاشتکاروں کو کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں۔ رواں سال پنجاب میں خریدے گئے 133 ارب مالیت کے گنے میں سے اب تک کاشتکاروں کو 113 ارب ادا کیے جا چکے ہیں اور باقی رقم بھی جلد ادا ہو جائے گی۔ گزشتہ سالوں کی بانسبت 99.7فیصد رقم ادا کر وائی گئی ہے۔‘‘
یہ خوش آئند بات ہے کیونکہ ماضی میں ہم نے دیکھا ہے کہ شوگر ملوںسے ادائیگیوں میں تاخیر کی وجہ سے کاشتکاروں کی پریشانیاں بہت بڑھ جاتی تھیں اور اس کا ایک بڑا نقصان یہ بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ کاشتکار سے مڈل مین فصل بیچنے سے پہلے ہی خرید لیتا ہے اور منافع کا ایک بڑا حصہ اپنے نام کر لیتا ہے۔ اگر مسلسل کاشتکاروں کی ادائیگیوں کا اہتمام ہوتا رہا تو یہ خوش آئند بات ہے اس سے ان کی مالی استحکام کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے بھی بہتری ہوگی کیونکہ کاشتکار وں کی خاصی تعداد اپنے زمینوں کو فروخت کر کے دوسرے کاروباروں سے منسلک ہو رہی ہے۔ یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ وزیراعظم پاکستان کی یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ ہم شہروں کو اوپر کی طرف اٹھائیں گے اس سے بے ہنگم بڑھتے ہوئے شہروں کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔ وزیراعلیٰ کا یہ بیان خوش آئند ہے اور کاشتکاروں کیلئے آسانیاں پیدا کر کے ہم ملک کی 60فیصد آبادی کیلئے خوشحالی کے دروازے کھول سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اوپر والی کرپشن کرنے والے تو باہر چلے گئے ہیں اب نیچے والی کرپشن ہے:وزیراعظم عمران خان