Nargsi Kofta

آئیےنرگسی کوفتے بناتے ہیں

EjazNews

:۔اجزاء
قیمہ ایک کلو، انڈے نو عدد، ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، پیاز دو عدد درمیانی سائز، پسی لال سرخ ایک کھانے کا چمچ، ہری مرچ تین سے چار عدد، ہرا دھنیا آدھی گھٹی، بھنے ہوئے چنے پچاس گرام، ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد۔
:۔گریوی کے اجزاء
پیاز باریک کٹی ہوئی دو عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک ایک چمچ، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ، دہی ایک پیالی، پکانے کا تیل آدھی پیالی۔
:۔ترکیب
قیمے میں کوفتوں کے تمام مصالحے ملا کر اچھی طرح پیس لیں پھر اس قیمے میں ایک انڈہ پھینٹ کر ملائیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس قیمے کو پندرہ منٹ کے لئے فرج میں رکھ دیں۔ اب ایک دیگچی میں ا ٓٹھ انڈے اتنا ابالیں کہ وہ سخت ہوجائیں۔ اب انڈے چیل کر ان پر قیمہ انڈوں پر اس طرح لگائیں کہ انڈے قیمے میں لپٹ جائیں ان قیمہ لپٹے انڈوں کو فرج میں رکھ دیں اور گریوی تیار کرلیں۔ کوکنگ آئل کو ایک بڑی دیگچی میں ڈال کر آگ پر رکھ دیں او رپانچ منٹ تک گرم کریں اب اس میں ثابت گرم مصالحہ ڈال کر بھونیں جب کڑکڑانے لگے تو اس میں پیاز ڈال کر ہلکا فرائی کرلیں۔اب دہی کو پھینٹ کر اس میں گریوی کے تمام مصالحہ جات ڈال کر دیگچی میں ڈال دیں اور اس قدر بھونیں کہ تیل الگ ہوجائے اب اس میں ایک پیالی پانی ڈال کر ابالیں۔ ایک فرائی پین میں تیل گرم کرکے کوفتوں کو اس میں تل لیں اگر چاہیں تو دو انڈے پھینٹ کر اس میں کوفتے بھگو کر تل سکتے ہیں۔ سرخ ہوجائیں تو کوفتوں کو نکال کر درمیان سے کاٹ لیں جب گریوی ابلنے لگ جائے تو اس میں یہ کٹے ہوئے کوفتے ڈال کر اس وقت تک پکائیں جب تک پانی خشک نہ ہوجائے پھر اس پر کٹی ہری مرچیں اور دھنیا چھڑک کر دیگچی اتارلیں لذیذ نرگسی کوفتے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اگر محترمہ بے نظیر ہوتیں تو کشمیر پر صورتحال کبھی ایسی نہ ہوتی