سابق وزیراعظم کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری

EjazNews

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔فیصلے کے مطابق نواز شریف کی ضمانت چھ ہفتے کیلئے منظور کی جاتی ہے، چھ ہفتے بعد ضمانت از خود منسوخ ہو جائے گی۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ہے، چھ ہفتے بعد میاں نواز شریف نے خود کو قانون کے حوالے نہ کیا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ ضمانت میں توسیع کی درخواست کے ساتھ سرنڈر کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔ تحریری فیصلے کے مطابق نواز شریف کی ضمانت کیلئے چار شرائط عائد کی گئی ہیں وہ دوران ضمانت ملک بھر میں کہیں سے بھی علاج کر اسکتے ہیں۔
دوران ضمانت اپیل خارج ہوئی تو گرفتار ی کا فیصلہ عدالت کرے گی، علاج کے لئے مختصر مدت کیلئے ضمانت کی استدعا مناسب ہے، چار صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ضمانت سے قبل رانا ثناء اللہ کی کس پیشی پرعدالت میں کیا بحث ہوئی؟