world cup 1992

25مارچ 1992جب ہم ورلڈ کپ جیتے

EjazNews

25مارچ 1992ء ایک ایسا تاریخی دن تھاجس نے پوری دنیا کو بتایا کہ اس دنیا میں ایک ملک پاکستان بھی ہے اور اس کی کرکٹ ٹیم نےورلڈ کپ جیتا ہے ۔ شائقین کرکٹ اس وقت حیران تھے کہ پاکستان ورلڈ کپ جیت کیسے گیا اور انگلینڈ میلبورن کے کرکٹ سٹڈیم میں شکست کیسے کھا گیا ۔ لیکن یہ اللہ کی دی ہوئی عزت ہے ۔ اس ٹیم کا ہر کھلاڑی دنیا میں ایک مقام بنا پایا اور آج بھی ایک مقام رکھتا ہے۔ وزیراعظم پاکستان اس کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے اور امید کرتے ہیں اور دعا گو بھی ہیں جس طر ح انہوں نے پاکستان کے لیے ورلڈ کپ جیتا اسی طرح پاکستانی قوم کے لیے ایسا بہت کچھ کرنے میں کامیاب ہو جائیں جن کا اظہار وہ اکثر و بیشتر کرتے رہتے ہیں

یہ بھی پڑھیں:  انڈین ٹیم انگلینڈ سے بآسانی ہار گئی