کرتار پور کے بعد ہندووں کیلئے شاردا مندر کھولنے کا فیصلہ

EjazNews

انڈین وزیرخارجہ نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ آزاد کشمیر میں ان کا مقدس مندر شاردا ہے۔ جس سے ہندووں کی قلبی وابستگی ہے اس تک ہندو زائرین کو رسائی مل جائے تو وہ اپنی عبادات انجام دے سکیں گے۔

وزیراعظم پاکستان نے رمیش کمار کو اس جگہ کا دورہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کیا۔جس کے بعد شاردا مندر ہندووں کےلیےکھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آزاد کشمیر میں واقع اس جگہ پر ایک قدیم تاریخی درسگاہ کے بھی آثار بھی ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ایک ندی بھی ہے جو ہندو عقیدے کے مطابق مقدس ہے۔

مذہبی عبادت گاہوں تک رسائی کا یہ سلسلہ خوش آئند ہے۔ اور برف کاش بہت پہلے پگھل جاتی تو کیا ہی اچھا ہوتا۔ انڈیا میں مسلمانوں کے بہت سے مقدس مقامات ہیں جن تک رسائی انہیں صرف انڈین ویزہ پالیسی کی وجہ سے نہیں ملتی۔یہ صورتحال بھی قابل غور ہے۔ پاکستان میں کٹاس راج سے لے کر آنسو جھیل جیسے بہت سے مقامات ہندووں کے لیے مقدس ہیں رفتہ رفتہ ان۔سب تک ان کو رسائی دی جائے وہ اپنی مقدس مقامات تک جا کر عبادت کریں اس کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کے بارے میں انڈین پالیسیوں میں واضح تبدیلیاں ضروری ہیں۔جس سے وہ بھی اپنے مقدس مقامات تک رسائی حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:  جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کالعدم قرار، نوٹیفکیش بھی جاری