chanp

چانپ کا سالن

EjazNews

آئیے آج ہم آپ کو چانپوں کا سالن بنانا سکتے ہیں۔ گوشت کے شوقین لوگوں کے لیے گوشت میں چانپ میں اپنی ایک لذت ہوتی ہے۔ یہ چانپ مٹن یا بیف دونوں میں سے اپنی مرضی کی آپ بنوا سکتے ہیں۔ چانب کو قصاب سے بنانا بھی ایک ہنر ہے اور یہ ہنر گوشت بنوانے والے کو آنا چاہیے کیونکہ کھانے پکانے میں قصاب کی بنائی ہوئی چانپوں کا بھی کردار ہوتا ہے ۔ آئیے چانپ کا سالن کیسے بنایا جاتا میں آپ کو بتاتی ہوں
اجزاء:
چانپیںایک کلو
تیل آدھا کلو
ادرک، لہسن کا پیسٹ ایک ایک چائے کا چمچ
پیاز ایک عدد
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
گرم مسالا(پِسا ہوا)ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سفید زیرہ(کٹا ہوا) دو چائے کے چمچ
ہرا دھنیا ایک گڈی اور ہری مرچیں حسب ضرورت۔
ترکیب:
سب سے پہلے ایک پتیلی میں تیل ڈالیں۔ تیل کو کچھ دیر گرم ہونے دیں اس کے بعد پیاز ڈال دیں۔جب پیار سنہری رنگ کا ہوجائیں، تو چانپیں ڈال کر خوب اچھی طرح بھون لیں۔ اب ادرک، لہسن کا پیسٹ، دھنیا پاؤڈر، لال مرچ، سفید زیرہ ڈال کر تھوڑا سا بھونیں اور ایک کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گلنے کے لیے رکھ دیں۔ چانپیں اچھی طرح گل جائیں تو مزید بھونتے ہوئے ہرا دھنیا اور ہری مرچیں باریک کاٹ کر ملا دیں۔ آخر میں گرم مسالا چھڑک کر دم دے دیںاورگرما گرم روٹیوں کے ساتھ کھائیں۔ (زینت سلیم)

یہ بھی پڑھیں:  چکن مسالاکلیجی