fawad

بجلی چوری مہم میں 20ہزار پرچے درج ہو چکے ہیں:وزیراطلاعات و نشریات

EjazNews

وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین کہتے ہیں کہ ’’بجلی چوری پر بڑے کریک ڈاؤن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں بجلی چور کی اس مہم میں 20ہزار پرچے درج ہوئے ہیں 2ہزار لوگ گرفتار ہیں ان میں پانچ سو کے لگ بھگ محکمہ بجلی کے ملازمین ہیں اب تک اس مہم کے نتیجے میں 42ارب روپے کی بجلی چوری اور نقصانات کی بیخ کنی ہوئی ہے۔‘‘
ہمارے ملک میں بجلی کی چوری ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس چوری میں اکثر و بیشتر واپڈا کے اپنے اہلکار پائے جاتے ہیں ۔ لیکن ان میں سب واپڈا اہلکار شامل نہیں ہوتے کچھ بڑے لوگ ایسے بھی جن کی طاقت کے سامنے بیچارے سرکاری ملازمین کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی اور میری رپورٹنگ لائف میں کچھ واقعات ایسے بھی آئے ہیں جن میں واپڈا کے اہلکاروں کو باقاعدہ مارا پیٹا گیا کہ تمہاری جرأت کیسے ہوئی ہماری فیکٹری میں آنے کی۔ لیکن نئے پاکستان میں ہم امید کر تے ہیں کہ واپڈاکے اہلکار وں کو بھی تحفظ مہیا کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کیلئے ٹویٹ