امریکہ نے شمالی کوریا پر اضافی پابندیاں ختم کر دی

EjazNews

امریکی حکام کی جانب سے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کی گئی تھیں جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ختم کر نے کااعلان کر دیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سے نئی پابندیاں ہٹائی گئی ہیں تاہم پرانی اقتصادی پابندیاں ویسے ہی ہیں جیسے پہلے تھیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں شمالی کوریا سربراہ کم جونگ ان سے ایک بار پھرملاقات کی خواہش ظاہر کی تھیں پابندیوں میں کمی سے متعلق اقدامات کی راہیں ہموار کر سکتی ہیں۔
یاد رہے امریکہ اور جنوبی کوریا نے اپنی سالانہ بنیادوں پر ہونے والی جنگی مشقوں کو دوبارہ بحال کر دیا ہے جس پر شمالی کوریا کو تحفظات ہیں ۔شمالی کوریا نے امریکہ سے مشقوں کو روکوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔امریکی حکام کے مطابق شمالی کوریا کی میزائل سے متعلق متنازعہ سرگرمیوں کے باوجود امریکہ دوبارہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔صدر ٹرمپ بھی راضی ہیں۔ شمالی کوریا کے بارے میں کچھ رپورٹیں ایسی بھی منظر عام پر آئیں جس کے مطابق وہ اپنے میزائل پروگرام کی سرگرمیاں مبینہ طور پر دوبارہ شروع کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شامی میں فوج اور باغیوں کی جھڑپوں میں 72افراد ہلاک