وائس آف نیشن،شہناز بیگم انتقال کر گئیں

EjazNews

شہناز بیگم 2جنوری 1952ء کو ڈھاکہ میں پیداہوئیں۔موسیقی کے گھرانے سے تعلق رکھنے والی شہناز بیگم گزشتہ روز 67سال کی عمر میں ڈھاکہ (بنگلہ دیش )میں ہارٹ اٹیک کے بعد انتقال کر گئیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 10سال کی عمر میں ریڈیو پاکستان سے کیا تھا۔
’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد‘‘ ۔ ’’جیوے جیوے پاکستان ‘‘جیسے ملی نغمے انہی کی مدھر آواز میں ریکارڈ کیا گیے تھے اور آج تک سنے جاتے ہیں۔
ان کی آواز پاکستان اور بنگلہ دیش میں ’’وائس آف نیشن‘‘ تھی،دونوں ملکوں میں وہ مقبول گلوکارہ تھیں۔انہیں بنگلہ دیش میں دوسرا سب سے بڑا سول ایوارڈ دیا گیا تھا۔انہوں نے 7سال سے گائیکی کو خیر با د کہا ہوا تھا۔سوشل میڈیا پر پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں جانب سے ان کے انتقال پر اظہارتعزیت کی جارہی ہے۔ انہوں نے اپنےپیچھے ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑی ہے۔
وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آخر میرا پاکستان پہنچ ہی گئی ہیں