Imran khan

دو ہندو لڑکیوں کے اغواء پر وزیراعظم کا نوٹس

EjazNews

وزیراطلاعات و نشریات فواد حسین نے آج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک ٹویٹر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ
’’آج صبح وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ! کو یہ ہدایت جاری کی ہے کہ سندھ سے اغواء ہونے والی دو نو عمرہندو لڑکیوں کے بارے میں ایسی اطلاعات ہیں کہ انہیں رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور اگر ایسا ہے تو بچیوں کوبازیاب کرایا جائے۔ وزیراعظم نے سندھ اور پنجاب حکومت کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اس معاملےپر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور سندھ حکومت ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، پاکستان میں اقلیتیں ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ ہیں اور ہمیں اپنے تمام رنگ عزیز ہیں اور اپنے پرچم کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:  اب بغیر کٹوتی کے پاکستان پوسٹ سے رقوم بھجوائی جا سکتی ہیں:وفاقی وزیر مراد سعید