آسٹریلیا دوسرا ون ڈے بھی جیت گیا

EjazNews

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ روز ہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا گیا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 4بجے شروع ہوا۔ کپتان شعیب اختر نے اپنے پہلے میچ کی طرح اس میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ شارجہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے مقررہ اوورز میں مد مقابل کو 285رنز کا ہدف دیا۔امام الحق نے بغیر رنز بنا ئے پویلین کی راہ لی جبکہ شان مسعود19رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اس دفعہ محمد رضوان فام میں نظر آئے اور شاندار 115رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شعیب ملک بھی 60بنا کر نصف سنچری تو پار کر ہی گئے۔ حارث سہیل نے 34رنز کیے ۔
پچھلے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے بھرپور پرفارم کیا اور 8وکٹوں سے میچ کی پہلی سیریز جیت لی۔ جبکہ اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے دوسرے ون ڈے بھی 8وکٹوں سے جیت لیا۔ اہرون فنچ نے 153رنز کی شاندار سنچری کھیلی جبکہ عثمان خواجہ 86رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ گلین میکسویل 19 رنز بنا پائے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا ایران سے دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ