آئیے آج ہم آپ کو چکن فرائی کرنا سیکھاتے ہیں

EjazNews

ویسے تو وہ خواتین جو کھانا پکانے میں ماہر ہو جاتی ہیں ان کے لیے چکن فرائی کرنا کوئی اچمنبے کی بات نہیں ۔ لیکن کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جنہوں نے ابھی پکانا سیکھنا ہے یا سیکھنے کی کوشش کر رہی ہیں ان کیلئے ہم بتا رہے ہیں کہ آپ چکن کیسے فرائی کر سکتی ہیں۔
اجزاء:
چکن ایک کلو (بغیر ہڈی کے،بوٹیاں اپنی مرضی کے مطابق بنوالیں)
ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ (بھون کرپیس لیں)
ایک چائے کا چمچ ادرک، لہسن کا پیسٹ بنالیں
پیاز ایک عدد(باریک کاٹ لیں)
دہی آدھی پیالی
لیموں ایک عدد(رس نکال لیں) اور تیل آدھی پیالی۔
آئیے اب اس کو پکانا شروع کرتے ہیں
ترکیب:
پیاز تیل میںسنہری کرکے ٹشوپیپر پر پھیلا دیں تاکہ اس میں سے تیل ٹشو پیپر جذب کر لے اور پیاز تھوڑا خستہ ہو جائے،اب اس تیل میں چکن ڈال کر پانی خشک کرلیں۔پھراوپر جو مسالحہ جات ہم نے بنائیں انہیں ڈال کراچھی طرح بھونیں۔ جب تیل گرم ہونے لگے، تو زیرہ ، لیموں کا رس اور فرائی پیاز ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔لیجئے چکن فرائی تیار ہے۔اب آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔کیچپ کے ساتھ، چٹنی کے ساتھ ،نان کے ساتھ ،روٹی کے ساتھ یا پھر ان سب کے ساتھ اس چکن کو دستر خواں کا حصہ بنائیں۔
(ریحانہ)

یہ بھی پڑھیں:  قیمہ بھرے پراٹھے