پاکستان اور آسٹریلیا میں پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

EjazNews

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 4بجے شروع ہوگا۔ پہلے ون ڈے سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی ۔ گزشتہ روز ٹرافی کی بھی رونمائی ہوئی۔ اب تک 98باہمی میچز میں 62آسٹریلیا نے جیتے 32میں پاکستان کو کامیابی ملی۔ شیڈول کے مطابق پہلے دونوں میچز شارجہ ، تیسرا میچ ابو ظہبی اور چوتھا دبئی میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے ان میچوں میںشعیب ملک بطور کپتان ذمہ داریاں نبھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جدید سوچ کے حامل حکمران