نریندر مودی کا پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار: وزیراعظم عمران خان

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ کیا ہے جس کے مطابق انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان اورپاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے برصغیر کے عوام کیلئے پرامن ترقی اور خوشحالی کا ،وزیراعظم کے ٹویٹ کے مطابق انڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خطے کے لیے مل کر کام کریں۔ ایک ایسا ماحول بنایا جائے جو دہشت گردی اور تشدد سے پاک ہو۔

نریندر مودی کے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی طرف سے ایک ٹویٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں اپنے لوگوں کی طرف سے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ وقت ہے دونوں ممالک کے درمیان گفتگو کا اور اپنے معاملات کو بہتر کرنے کا جس میں اصل مسئلہ مسئلہ کشمیر ہے۔اور ایک نئے تعلقات کے آغاز کا اپنے لوگوں کی ترقی اور امن و امان کے لیے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرکٹ راؤنڈ اپ