مشال قتل کا فیصلہ آ گیا

EjazNews

پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مشال قتل کیس میں گرفتار چار ملزمان کیخلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ دو کو۔ بری کر دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپنا فیصلہ 12 مارچ کو محفوظ کر لیا تھا۔ مشال کے والد اور 46 مزید گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے تھے۔ اس سے قبل 7فروری 2018 کو ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 58گرفتار ملزمان سے ایک ملزم کو سزائے موت جبکہ 5 ملزمان کو عمر قید کے ساتھ جرمانہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے 13اپریل2017ء کو مردان عبدالولی یونیورسٹی میں توہین مذہب کا الزام لگا کر بدترین تشدد کے بعد مشال کو گولی مار دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو311رنز کا ہدف دے دیا