15 pound child

نیویارک میں 15پاؤنڈ وزنی بچی کی پیدائش

EjazNews

نیویارک کے ہسپتال آرناٹ میڈیکل سنٹر میں 15پائونڈ وزنی بچے کی پیدائش نے والدین اور ڈاکٹری عملے کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی اتنی وزنی بچی کی پیدائش نہیں ہوئی۔ بچے کی ماں کے مطابق بیٹی کی پیدائش کے کچھ دنوں بعد تک وہ چل بھی نہیں سکتی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بچی کی پیدائش پر مجھے ایسے لگ رہا تھا جیسے میں دو ٹرکوں سے ٹکرا گئی ہوں۔ والدہ کا کہا تھا کہ مجھے اندازہ تھا کہ بچی وزنی ہو گی لیکن اتنی ہوگی یہ نہیں تھا۔ اس خاندان کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش ہمارے لیے باعث خوشی ہے اور ہم اپنی بچی کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  نوجوان کی دلہن کے بغیر انوکھی شادی