نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے آتشی اسلحے پر پابندی لگا دی

EjazNews

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے پریس کانفرنس کے دوران آٹو میٹک اور سیمی آٹو میٹک اسلحے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مساجد پر حملے میں آٹو میٹک اور سیمی آٹو میٹک اسلحہ استعمال ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا اسلحے پر پابندی سے متعلق قانون سازی جلد کی جائے گی، آئندہ ہفتے کا بینہ اسلحہ کی رجسٹریشن کے قواعد پر غور کرے گی۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے کہا ی ممنوعہ اسلحہ سے متعلق پولیس سے رابطہ کریں۔ نیوزی لینڈ کے شہریوں سے خود کار ہتھیار واپس لیے جائیں گے۔ گن ریفارمز عوام کے مفاد میں ہے۔
یاد رہے نیوزی لینڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد اپنے ملک اور لوگوں کی بہتری بہت اچھے اقدامات کیے ہیں ۔ وزیراعظم کا اپنا رویہ ایسا تھا جس نے پوری دنیا کے لوگوں کو متاثر کیا اور وہ پوری دنیا کے سامنے ایک بہترین وزیراعظم کے طور پر سامنے آئیں جنہوں نے اپنے ملک اور لوگوں کی بہتری کے لیے اقدامات کیے ۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے پاکستانی نعیم راشد کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ہے ، ان کی پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی تلاوت قرآن پاک سے ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:  ممبئی میں بارشوں سے18افراد ہلاک