مہاتیر محمد 3روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

EjazNews

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تین روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ اپنے دورے میں مہاتیر محمد یوم پاکستان کی خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال سمیت کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد ،وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورئہ کر رہے ہیں ،وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران انہیں یوم پاکستان پر پاکستان آنے کی خصوصی دعوت دی تھی ۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان جب ملائیشیا گئے تھے تو دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات بڑے خوشگوار انداز میں ہوئی مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی گئی۔ اور ملائیشیا کی خاتون اول وزیراعظم عمران خان کی فین تھیں جنہوں نے ان کا ہاتھ پکڑ کر تصاویر بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  تبدیلی آگئ ہے