لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی درجنوں مہاجرین ہلاک

EjazNews

لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں جبکہ کئی مہاجرین تا حال لاپتہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاجرین بحیرہ روم پار کر کے غیر قانونی طور پر یورپی ملک اٹلی میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم ان کی کوشش ناکام ہو گئی اور متعدد تارکین وطن مارے گئے ۔ دوسری جانب اٹلی حکام نے ساحل پر مہاجرین کو ریسکیو کرنے کی والی کشتیاں بھی ہٹا لیں اور غیر قانونی طور پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔ ان پابندیوں کے باوجود ہرسال ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن اٹلی داخل ہونے کی غیر قانونی کوشش کرتے ہیں اس دوران حادثات میں ہزاروں جانے بھی جا چکی ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل 2015ءمیں غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں 17سو سے زائد تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو ئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب میں تیل کے ذخائر ایک مرتبہ پھر نشانے پر