apple

سیب ہی نہیں اس کا سرکہ بھی فائدہ مند ہے

EjazNews

مشہور ہے کہ ایک سیب روزانہ آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے۔ سیب دنیا میں پایا جانے والا مشہور ترین اور عام پھل ہے۔ بنیادی طور پر یہ پہاڑی علاقوں میں پیدا ہوتا ہے کیونکہ اس کی پیداوار کے لئے سرد آب و ہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ پاکستان میں یہ کوئٹہ، وادی کاغان، مظفرآباد وغیرہ میں پیدا ہوتا ہے، سیب ایک خوشنما اور لذیذ پھل ہے۔ عام طور پر لوگ سیب کا چھلکا اتار کر کھاتے ہیں لیکن ایسا کرنا غلط ہے کیونکہ سیب کے چھلکے میں کافی وٹامنز ہوتے ہیں۔
ماہرین غذائیت کے مطابق سیب غذائیت سے بھرپور پھل ہے یہ وٹامنز کا خزانہ ہے یہ وٹامنز جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہیں۔ اس میں فائبرز کی کافی مقدار ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ کولیسٹرول کم سیب کھاتے ہیں ان میںخراب کولیسٹرول ان لوگوں کی نسبت کم کم ہوتا ہے جو سیب روزانہ استعمال نہیں کرتے۔ سیب میں فاسفورس پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ اس میں موجود فولاد انسانی جسم میں خون کی کمی پورا کرتا ہے۔ سیب سے ہاضمہ درست ہوتا ہے اورقبض نہیں ہونے دیتا۔ جگر کا فعل بھی ٹھیک کرتا ہے۔ سیب کا جوس معدے اور آنتوں کی بیماریوں میں اثر رکھتا ہے۔ اس مقصد کے لئے تازہ سیب کے جوس میں سیاہ مرچ، زیرہ اور کالے نمک کا سفوف چھڑک کر پینا فائدہ مند ہے ،پیٹ کے کیڑوں کے لئے اکیسر ہے۔ رات سوتے وقت مریض کو ایک سیب کھلادیں اس کے بعد کچھ اور نہ کھائے پیئے حتیٰ کہ پانی بھی نہ پیئے۔ انشاء اللہ ایک ہفتے کے دوران پیٹ کے تمام کیڑے ہلاک ہوجائیں گے اگر الٹی کو آرام نہ آرہا ہو تو ایک کچے سیب کا جوس نکال کر نمک ملا کر پینے سے قے کو فوراً آرام آجاتا ہے۔
سرکہ ہر گھر میں کسی نہ کسی صورت استعمال ہوتا ہے اور فائدہ مند بھی ہے لیکن سیب کا سرکہ طبی اعتبار سے بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ آئیے سیب کے سرکے کے کچھ فوائد دیکھتے ہیں ،اگر ہچکیاں کسی طرح سے بھی رک نہ رہی ہوں تو ایک چمچ بھر سیب کا سرکہ پی لیں اس سے ہچکیاں رک جائیں گی، اگر گلا خراب ہو تو سیب کے سرکے سے مدد لی جاسکتی ہے ۔ سیب کا سرکہ آدھا کپ لے کر اس میں آدھا کپ نیم گرم پانی ملالیں اور اس سے ہر گھنٹے بعد غرارے کریں۔ کولیسٹرول کم کرنے کے لئے ایک تحقیق کے مسابق روزانہ ایک بڑا چمچ سیب کا سرکہ پینے سے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔ اسی طرح نزلہ زکام کی صورت میں ایک کپ پانی میں ایک چمچ سیب کا سرکہ ملا کرلیں چند خوراکوں سے آرام آجائے گا۔ وزن کم کرنے کے لئے بھی سیب کا سرکہ اچھی شہرت رکھتا ہے۔ سرکی خشکی دور کرنے کے لئے سیب کا سرکہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس مقصد کے لئے چوتھائی کپ سیب کا سرکہ چوتھائی کپ پانی میں ملا کر سر پر لگائیں یا کسی سپرے والی بوتل میں ڈال کر سر پر سپرے کرلیں اور سر پر تولیہ لپیٹ لیں۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد بال دھولیں ہفتے میں دو بار ا یسا کرنے سے بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔ منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے سیب کے سرکے سے غرارے کریں اور ایک چمچ پانی میں ملا کر پی لیں۔
(ڈاکٹرنسرین صدیق)

یہ بھی پڑھیں:  کیا آپ جانتے ہیں کینو آپ کی صحت کیلئے کتنا فائدہ مند ہے؟