سیاحتی کشتی الٹنے سے 71افراد جاں بحق

EjazNews

عراقی شہر موصل کے قریب کشتی الٹنے سے 71افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ 28افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کشتی میں سو کے قریب مسافر سیاحتی جزیرے کی طرف جارہے تھے ، ڈوبنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اور ڈوبنے والوں میں زیادہ تعداد ان لوگوں کی تھی جن کو تیرنا نہیں آتا تھا،کشتی الٹنے کا حادثہ گنجائش سے زیادہ افراد بٹھانے کے باعث پیش آیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔150کے قریب لوگ کشتی میں سوار تھے۔
حادثے میں جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  انڈونیشیا میں سیلاب، 88سے زائد افراد ہلاک