birmingham-mosques-attack-sky-news_4615062

برطانیہ:برمنگھم میں 3مساجد پر حملہ

EjazNews

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں تین مساجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا اور ہتھوڑوں سے مساجد کے شیشے توڑ دئیے ، ویسٹ مڈ لینڈ پولیس نے 2مساجد پر حملے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ تیسرے حملے پر تفتیش جاری ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مساجد میں توڑ پھوڑ کے واقعات کے بعد مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔برمنگھم قونصل آف مساجد نے پولیس سے مزید سکیورٹی مانگ لی ہے۔ مساجد پر حملے و توڑ پوڑ میں گورے شدت پسندوں کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز برطانوی مانچسٹر کی جامع مسجد میں نامعلوم انتہا پسند نے کال کر کے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ برطانیہ چھوڑ دیں اور کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کے حملے کی بھی حمایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  شمال مشرق بھارت میں بارشوں سے 1لاکھ16ہزار ایکڑ زمین تباہ،79ہلاک