holi

ہندو برادری کو ہولی مبارک

EjazNews

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہندو برادری ہولی کا تہوار منا رہی ہے۔ ان کے اس تہوار پر وزیراعظم پاکستان کہتے ہیں ہماری ہندو برادری کو امن و مسرت سے مزین ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ہندو کمیونٹی کو ان کے ہولی فیسٹیول پر مبارکباد پیش کی۔اور کہا یہ دن امن اور خوشیوں کاہے۔
بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں تمام ہندو بھائیوں اور بہنوں کو ہولی مبارک ہو ، یہ خوشیوں ،امن کا دن ہے۔
وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیںپوری دنیا کے ہندوئوں کو ہولی کی مبارکباد
شیریں مزاری کہتی ہیں یہ محبتوں اور کلروں والا دن ہندو برادری کو مبارک
وزیر اعلیٰ پنجاب کہتے ہیں ہماری ہندو برادری کو ہولی مبارک ۔ ہم اس تہوار رنگوں کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہماری اقلیتی برادری نے پاکستان میں ہمیشہ پوزیٹو کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور کہتے ہیں یہ ہندو بہن اور بھائیوں کے لیے رنگوں اور خوشیاں منانے کا دن ہے۔ ہم اس بات کو مانتے ہیں کہ ہمارے پاکستانی ہندو وں پاکستان کی تعمیر میں کردار ادا کیا۔
عثمان ڈار کہتے ہیں پوری قوم اپنے ہندو بہن بھائیں کی خوشی میں ان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کی ہندو برادری محب وطن ہے اور ملکی ترقی میں بھرپور کر دار ادا کرتی ہے۔ ہماری اس برادری کو ہولی کی ڈھیروں مبارک۔

یہ بھی پڑھیں:  لینڈکروزر سے اتر کر جلسوں میں بات غریبوں کی کرتے ہیں :شبلی فراز

وزیراعلیٰ سدھ کہتے ہیں اقلیتی برادری کو زندگی کے ہر شعبہ میں تمام تر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ہندو کمیونٹی کے ہولی کے تہوار کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔سندھ حکومت نے ہندو سرکاری ملازمین کو ہولی کے موقع پر ایڈوانس تنخواہیں بھی جاری کی ہیں