طالبعلم کے ہاتھوں استاد کا قتل لمحہ فکریہ ہے:میاں شہباز شریف

EjazNews

میاں شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پروفیسر خالد حمید کے سفاکانہ قتل پر اظہار افسوس کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ محض اختلاف کی بنیاد پر طالبعلم کے ہاتھوں ایک استاد کا قتل پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ ہمیں ایک لمحے کے لئے سوچنا چاہئے کہ ہم میں سے ہر ایک انتہا پسند رویوں کا راستہ روکنے کے لئے کیا کر دار ادا کر سکتے ہیں۔ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اس مشکل گھڑی میں ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز بہاولپور کالج میں پروفیسر خالد حمید کو ایک طالب علم نے قتل کر دیا تھا۔طالب علم نے چھریوں کے وار کر کے پروفیسر کو قتل کیا ۔بہاولپور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان میں طوفانی بارشیں