شنگھائی چکن

EjazNews

اجزاء
مرغی کا گوشت آدھا کلو (بغیر ہڈی کا چوکور ٹکڑوں میں کٹا ہوا)
گاجر دو عدد (درمیانہ سائز چکور کاٹ لیں
بند گوبھی ایک کپ چوکور کٹی ہوئی
مٹر آدھا کپ(اُبلے ہوئے)
سویا ساس 4کھانے کے چمچ
سرکہ 4کھانے کے چمچ
مرغ یخنی 2کھانے کے چمچ
کارن فلور 2کھانے کے چمچ (چوتھائی کپ پانی میں گھول لیں)
نمک حسب ذائقہ
آئل آدھا کپ
ترکیب: آئل گرم کریں چکن ڈال کے اتنا فرائی کریں کہ سفید سفید ہی رہے۔ ایسے آئل سے نکال لیں اب سبزیاں ڈال کر فرائی کریں پھر یخنی اور باقی اشیاء ملا دیں کارن فلور بچالیں۔
ایک منٹ بعد مرغی کا گوشت بھی شامل کر دیں اور پکنے دیں جب ابال آجائے تو کارن فلور تھوڑا تھوڑا کر کے چمچ چلاتے ہوئے شامل کریں دیر پکنے دیں جب ساس حسب منشاء گاڑھی ہو جائے تو اتار کر لیں اور فرائیڈ فرائیڈ رائس کے ساتھ پیش کریں۔ تو لیجئے مزے دار شنگھائی چکن تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شربت کھیرا

(زینت سلیم)