bilawal-and-Zardari

سابق صدر اور چیئرمین پیپلز پارٹی آج نیب میں پیش ہوںگے

EjazNews

پیپلز پارٹی کی قیادت سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھرسے جیالوں کو اسلام آبادپہنچے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ نیب آفس کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔نیب آفس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ آصف زرداری اور بلاول جعلی اکاﺅنٹس ومنی لانڈرنگ کیس میں نیب کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے

میں بھی خائف نہیں تختہ دار سے

میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے

کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے

ظلم کی بات کو جہل کی رات کو

میں نہیں مانتا میں نہیں مانتا

جبکہ آصف زرداری نے بھی ٹویٹ کیاکہتے ہیں یہ میری تیسری نسل ہے جو مقدمات کا سامنا کر رہی ہے

یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز سابق آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی دس دن کیلئے عبوری ضمانت منظور کی تھی اور اس سے قبل ان کے کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  جن لوگوں نے قوم کو راہ دکھانی ہے انہیں اخلاقیات کون سکھائے گا