شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوگ کہتے ہیں بلاول بچہ ہے، بلاول اگر بچ کر کھیلے تو اچھا ہے ورنہ سیاست میں مارا جائے گا ۔ اس کے بعد پورے ملک سے پیپلز پارٹی کے کارکن غصے میں آگئے اور شیخ رشید پر ٹویٹر پر تو جنگ جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ کچھ لوگوں نے اپنے غصے کا اظہار سڑکوں پر بھی آکر کیا۔
لاہور کے مال روڈ پر ہیلتھ ورکرخواتین نے اپنے حقوق کے لیے احتجاجی مظاہرہ 3 دن تک جاری رکھا۔ ویسے تو اس بات کا بہت شور ہے کہ ہیلتھ سیکٹر میں بہت بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں اب علاج کی سہولتیں بہت میسر ہوں گی لیکن 3 دن تک ان ہیلتھ ورکرز سے لاہور کا مال روڈ خالی نہیں کرایا جاسکا ۔


