NAB

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی پیشی پر نیب اعلامیہ جاری

EjazNews

نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی پیشی پر اعلامیہ جاری کر دیا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا آصف زرداری اور بلاول بھٹو آج نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 2گھنٹے سوالات کیے، فی الحال 3مقدمات میں سوالات کیے گئے۔ نیب اعلامیہ میں کہا گیا ڈی جی نیب کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سوالات پوچھے، کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے تحریری سوالنامہ بھی دیا جوابات کی روشنی میں آئندہ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا، انکوائری براہ راست چیئرمین نیب کی نگرانی میں ہو رہی ہے۔ یاد رہے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں آصف زرداری اوربلاول بھٹو سے نیب نے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی ہے، دونوں تحقیقات کے لئے اسلام آباد میں نیب کے دفتر میں پیش ہوئے۔ یہ بلاول بھٹو کی کسی بھی تفتیشی ادارے کے روبرو اپنی زندگی کی پہلی پیشی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی ٹیم ایک مرتبہ پھر کلین سویپ