women

خوشگوار زندگی کا راز

EjazNews

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی اہلیہ نفسیاتی بیمار نہ ہو اور آپ کی بیوی بڑھاپے تک پہنچنے تک صحت مند اور تندرست رہے ،آپ کے بچے خوبصورت ہونہار اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہوں تو اپنی طرف سے پوری کوشش کیجئے کہ آپ کی ذات سے آپ کی بیوی کو کوئی غم نہ پہنچے اور آپ پر اس کو اتنا اعتماد ہو کہ ہر الجھن بالا عتماد کہہ سکے اندر ہی اندر نہ گٹھے۔ اپنے بیوی بچوں کی تمام جائز خواہشات کو پورا کر کے ان کے اندر امید، بلند ہمتی ، حوصلہ اور محبت کے جذبات پیدا کریں۔ اپنی استطاعت کے موافق کبھی بھی بیوی کے اعتماد کو مت ٹھکرائیں اس کی باتیں دھیان سے سنیں اور خوش رکھنے کی حتی الامکان کوشش کریں ،انشاءاللہ وہ ہر قسم کی جسمانی اور ذہنی بیماریوں سے محفوظ رہے گی اس کی تندرستی میں اور اس کی خوشیوں میں آپ کی خوشی چھپی ہوئی ہے۔
بیوی کا جیب خرچ
ہر شوہر کو چاہئے کہ وہ اپنی بیوی کا جیب خرچ مقرر کرے ، کچھ شوہر گھر کا سامان لا کر دے دیتے ہیں مگر بیوی کو کسی قسم کا خرچہ نہیں دیتے ،کئی ایسا کرتے ہیں اپنی ساری کمائی اپنے گھر والوں کو تھما دیتے ہیں۔ جتنا مرضی خرچ کریں مگر بیوی کو کچھ نہیں دیتے میں خود لا کر دوں گا یہ مناسب نہیں ہے ،بیوی اپنے گھر والوں کو چھوڑ کر آتی ہے ،اس کا بھی دل ہے ،اس کا دل ہے کہ وہ رشتہ داروں کو تحائف دے اپنی ضرورت کی کوئی چیز خرید لے یا کسی کو کچھ خرید کر دے دے ایسے میں اس کے پاس پیسوں کا نہ ہونا بہت بڑی زیادتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اپنی زندگی کوتم خود بنا ئو گےلہٰذا دوسروں کو موقع نہ دو کہ وہ اسے تمہارے لئے بنائیں