Dr-Mohammad-Faisal

کرتار پورراہداری جنوبی ایشیاء کی تاریخ میں سنگ میل ہے:ترجمان دفتر خارجہ

EjazNews

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ جنوبی ایشیاء کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے، امید ہے کرتاہوں راہدی منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خطہ تاریخی، ثقافتی ورثہ کا گڑھ ہے، پاکستان میں یونیک ثقافتی تنوع ہے، خطے کی ثقافت کی ترویجی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف مذاہب کے اہم مقامات ہیں ، عالمی ثقافتی ورثہ میں پاکستان کے 6تاریخی مقامات شامل ہیں، وزارت خارجہ میں گدھارا فورم منعقد کروایا گیا تاکہ ثقافت کو ترویج کی جائے ۔ترجمان کا کہنا تھا ملک میں سیاحت خاص طور پر مذہبی سیاحت کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے ۔ کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ جنوبی ایشیاء کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے ۔ امید ہے کرتار پور راہداری منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا اس کا مقصد سکھ کمیونٹی کو اپنے تاریخی مذہبی مقام تک رسائی دینا ہے۔
خیال رہے کرتار پور راہداری پر آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کرتار پور راہداری پر دونوں جانب باڑ لگانے پر اتفاق کر لیا گیا ہے جبکہ مذاکرات کا اگلا دور 2اپریل کو واہگہ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بلاول کے خاندان نے جمہوریت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں:میاں شہباز شریف