school

خیبرپختونخوا کے سکولوں میں 21ہزار بچوں کے داخلے جعلی نکلے

EjazNews

ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ا یجوکیشن فائونڈیشن نے صوبے کے 6اضلاع میں 2017ء سے انرولمنٹ پروگرام شروع کیا تھا جس کے تحت 41ہزار بچوں کے داخلے کیے گئے ۔ جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان میں سے21ہزار بچوں کے داخلے صرف کاغذی ثابت ہوئے۔
خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں قائم 90میں سے 70سکولز صرف کاغذوں میں ہیں اور فرضی طلباء کے نام پر اقراء فروغ تعلیم واؤچر سکیم کے تحت کروڑوں روپے نکالے گئے۔ بورڈ آف گورننس نے ادارے کے مینجنگ ڈائریکٹر کو معطل کر دیا ہے۔ مشیر تعلیم وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا ہے اس معاملے کا نوٹس لے کر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی ذوالفقار احمد کو معطل کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کوشش ہو گی آئند ہ ممکنہ بارشوں سے وہ نقصان نہ ہو جو حالیہ بارشوں سے ہوا ہے: چیئرمین این ڈی ایم اے