تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع

EjazNews

تھرکول پاور پلانٹ سے 330 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈسٹیشن کو فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔ بجلی کی فراہمی کے تاریخی موقع پر تھرکول انتظامیہ خوشی سے نہال ہو گئی۔ ملازمین نے کامیابی پر جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔پراجیکٹ کی کامیابی پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ آج پاکستان کے لیے بڑا دن ہے سندھ پاکستان کو توانائی، سلامتی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے، تھر سے پاکستان کے بدلنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے بھی عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ حکومت سندھ اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے یہ منصوبہ 2011ءمیں 2سو ارب کی لاگت سے شروع کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق تھرکول ایک ایسا پروجیکٹ ہے جس کی وجہ سے تھر میں پایا جانے والا کوئلہ ملک میں توانائی بحران کے حل کا ضامن ہے۔
یاد رہے کہ تھرکول منصوبے کا آغاز 2011ءمیں سندھ حکومت اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے ہوا اور توضع ظاہر کی جارہی ہے کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد 2020تک دو ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  حمزہ شہباز شریف عدالت کے احاطہ سے گرفتار