میں مسلسل انتظار کر رہی ہوںکہ اجازت ملے ،پانچ دن سے ان کی خیریت دریافت نہیں ہوئی۔ان کے ذاتی معالج کو بھی ان کو دیکھنے کی اجازت نہیں۔ اور کوئی طریقہ بھی نہیں کہ میں ان کی خیریت معلوم کر سکوں یا طبیعت پوچھ سکوں۔ میں بہت پریشان ہوں کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ خدانا خواستہ کچھ ہوا تو وہ کسی سے نہیں کہیں گے۔ کوئی خبر نہیں ان کی۔ آپ سب ان کو دعائوں میں یاد رکھنا۔
