وزیراعظم کی ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات

EjazNews

ورلڈ بینک جنوبی ایشیاء کے نائب صدر ہارٹ وگ شیفر کی سربراہی میں ایک وفد نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی بینک کے وفد نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر اظہار اطمینان کیا۔ ورلڈ بینک کے وفد نے مختلف منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا جس کا وزیراعظم عمران خان نے خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے مثالی ملک بن چکا ہے ، ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے خوشحالی اور اعتماد سازی کو فروغ ملے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ورلڈ بینک کے ساتھ مختلف منصوبوں پر کام کرنے کا خواہش مند ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  محمد بخش بروڑو اور ان کی بیٹی پر فخر ہے اور پولیس کی ساکھ کو بھی سہارا دیا ہے:وزیراعظم