jam

محکمہ معدنیات کی آمدن فیکٹری کی آمد ن سے بھی کم ہے: جام کمال

EjazNews

وزیراعلیٰ پنجاب جام کمال نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات کی سالانہ آمدن صرف دو سے ڈھائی ارب ہے۔ معدنیات سے مالا مال صوبہ ایک فیکٹر ی کی آمدن سے بھی کم کماتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معدنیات کی ترقی کے حوالے سے پالیسی بنا ر ہے ہیں ایسی بھی جگہ ہیں جہاں لیز لے کر کام نہیں کیا جارہا ، لیز فیس کو بڑھا رہے ہیں تاکہ کان کنی کی جائے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت سرمایہ کاروں اور عوام کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے۔ حکومت گڈ گورننس، قانون سازی میں بہتری کے لئے کام کر رہی ہے۔ سی پیک کی وجہ سے بلوچستان سرمایہ کاروں کے لئے کھل گیا۔ ہمارے پاس وسائل زیادہ ہیں آبادی سے کم ہے، پھر بھی فائدہ نہیں اٹھایا گیا، البتہ رواں سال بلوچستان میں انفراسٹرکچر پر بھرپور کام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  ترجمان پنجاب حکومت کا اچانک استعفیٰ ، سوالات تو اٹھیں گے کیوں؟