مبارکاں۔ مبارکاں اور مبارکاں

EjazNews

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار کامیابی پر مبارکبادوں کے سلسلے جاری و ساری ہیں۔ صدر مملکت نے رات میچ عوام کے درمیان بیٹھ کر دیکھا اور کہا کہ میچ تو عوام میں دیکھنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ عوام تو صدر کو دیکھے جیسے پھولے نہ سما رہے تھے سیلفیوں کے لیے اتاولے ہوئے پھر رہے تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اس شاندار کامیابی پر۔ مبارکباد پیش کی۔

صدر مملکت عوام کے درمیان

وزیراعظم نے اپنے دوست۔ ویوین رچرڈ۔ٹیم منیجرز اور ٹیم کو مبارکباد دی۔ اور ساتھ ہی کہا۔ کہ انشاء اللہ اگلا سارا پی ایس ایل پاکستان میں ہو گا۔ ترجمان پاک فوج نے اس کامیابی پر بلوچستان کو مبارکباد پیش کی۔ رات آرمی چیف بھی میچ دیکھنے سٹیڈیم آئے اور ان کے جوش سے۔ ایسا لگتا تھا وہ بھی کرکٹ کے دلدادہ ہیں۔

سرفراز احمد نے یہ کامیابی بلوچستان کے عوام کے نام کی۔ اور ساتھ ہی اس پی ایس ایل کے شاندار انعقاد پر سکیورٹی فورسز۔ سندھ حکومت اور وفاق کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں حالات بہتر ہو رہے ہوں تو بھارت میں کوئی نہ کوئی واقعہ ہو جاتا ہے