دیگی بریانی

EjazNews

اجزاء:۔ مرغی کا گوشت آدھا کلو، ہلدی آدھا چمچ، لال مرچ ایک چمچ، دیسی گھی ایک کپ، لہسن ادارک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، دہی ایک پائو، نمک دو چمچ چائے کے گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چمچ، جائفل آدھا چائے کا چمچ جاوتری آدھا چائے کا چمچ، بادیان کے پھول چار عدد، ذردے کا رنگ ایک چائے کا چمچ، پیاز فرائی کی ہوئی دو کھانے کے چمچ، آلو بخارے پچاس گرام، ہرا دھنیا اور پودینہ آدھی گھٹی، تیز پات تین عدد، چاول سیلہ آدھا کلو دو گھنٹے بھگونے ہیں۔

دیگی بریانی

ترکیب:۔ایک پین میں ایک پیاز لچھے دار کاٹ کر برائون کرلیں اور پیپر پر پھیلادیں اب اس گھی یا تین میں باریک کٹی پیاز ڈال کر ہلکا برائون کریں اس میں لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال دیں اور تمام ثابت مصالحے ڈال دیں دو تین منٹ بھون کر مرغی کا گوشت ڈال دیں ا ور اس میں ہلدی پسی ہوئی لال مرچ، نمک حسب ذائقہ، مرچ بھی اپنی پسند سے زیادہ یا کم کی جاسکتی ہے، پسا گرم مصالحہ ڈال کر تھوڑا بھون کر دھکن بند کرکے دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور ایک پتیلی میں پانی ابلنے کے لئے رکھ دیں اس میں نمک ڈال دیں ایک چمچ ثابت زیرہ سفید اور ہری چار الائچیاں ڈال دیں۔ چاول ایک کنی رکھ کر ابال لیں اور چھان لیں۔ مرغی میں دہی ڈال کر ذرا سا بھون کر اتارلیں اب چاول سالن کے اوپر ڈال دیں اور اوپر ایک کپ دہی میں زردے کا رنگ پھینٹ کر ڈال دیں تلی ہوئی پیاز پھیلا دیں اور دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں دس منٹ بعد دھکن کھولیں اور ڈش میں ڈال دیں گارنش کے لئے ڈش کے اوپر تین انڈے ابال کر کاٹ کر سجادیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سویا مچھلی ودھ لیمن بٹر سوس