جھریوں کے خاتمے کیلئے گھریلو ٹوٹکے

EjazNews

چہرے کی جھریاں،ہر انسان اور خاص طور پر خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا چہرہ شاداب اور دلکش رہے اگرچہرے پرجھریاں پڑجائیں تو انسان اپنی عمر سے بڑا دکھائی دیتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ چہرے سے جھریوں کا خاتمہ ہو اور آپ جوان اور خوبصورت نظر آئیں۔ آئیے کچھ ایسے گھریلو ٹوٹکے آپ کو بتائیں جس سے چہرے کی جھریوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
جھریوں چہرے کو بچانے کے لئے زیادہ دیر دھوپ میں رہنے سے گریز کریں سگریٹ نوشی ترک کردیں کیونکہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ سگریٹ نوش سے آنکھوں اور منہ کے گرد جھریاں پڑجاتی ہیں۔

٭…کسی برتن میں دو یا تین انڈوں کی سفیدی اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس کو اپنے چہرے پر لگالیں۔ کم از کم پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔
٭…زیتون کے تیل کے چند قطرے لے کر چہرے پر ہلکا مساج کریں اور صبح کو اٹھ کر نیم گرم پانی سے دھولیں۔
٭…وٹامن ای کے دو کیپسول دہی دو چائے کے چمچ ،شہد آدھا چمچ، لیموں کا رس آدھا چمچ، کیپسول کھول کر ایک پیالے میں ڈال دیں اور باقی تمام چیزوں کو کیپسولوں میں ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس مکسچر کو اپنے چہرے پر لگالیں اور پندرہ منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔ چند دن کے استعمال سے چہرے کی جھریاں ختم ہوجائیں گی۔ مٹی کی پیالی میں ایک چمچ بالائی اور تین بادام کی گریاں پیس کر رات کو چہرے پر لیپ کریں اس سے چہرے کی جھریاں ختم ہوجاتی ہیں۔)ڈاکٹر نسرین(

یہ بھی پڑھیں:  گھریلو ٹوٹکے