افغانستان میں 28سکیورٹی اہلکار ہلاک

EjazNews

تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں نے افغان صوبے قندھار ، ہلمنداور فریاب میں سکیورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث درجنوں اہلکار مارے ،کئی علاقوں میں سکیورٹی اہلکاروںنے جوابی کارروائی کی جس کے باعث متعدد جنگجوﺅں کی بھی ہلاکتیں ہوئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں افغان صوبے فریاب میں ہوئیں۔ سکیورٹی تنصیب پر حملے میں 22اہلکار مارے گئے ۔ جبکہ 4اہلکاروں کو طالبان نے اغواءبھی کر لیا۔ جبکہ قندھار میں چار سکیورٹی اہلکار مارے گئے اور صوبہ ہلمند میں بھی دو اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔تمام ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے علاقے کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ طالبان اور امریکہ کے درمیان کچھ عرصہ پہلے ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ۔طویل دنوں پر مشتمل ان مذاکرات کا کوئی مشترکہ اعلامیہ بھی جاری نہیں کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس چین میں قابو آرہا ہے اور چین سے باہر خطرات کی گھنٹی بج رہی ہے