9منٹ میں 6بچوں کوجنم دینے والی خاتون

EjazNews

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر بوسٹن میں ایک خاتون نے 9منٹ میں 6بچوں کو جنم دیا ہے۔ نومولود بچوں میں 4لڑکے اور 2لڑکیاں شامل ہیں۔ بوسٹن کے ویمنز ہسپتال آف ٹیکساس میں تھیلما چیاکانامی خاتون نے گزشتہ روز 6بچو ں کو جنم دیا ہے۔ ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ4.7ارب خواتین میں سے کوئی ایک ایسی ہوتی ہے جو ایک ساتھ 6بچوں کو جنم دیتی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون نے ہسپتال میں صبح 4بج کر 50منٹ سے 4بج کر 59منٹ کے دوران 4لڑکوں اور 2لڑکیوں کو جنم دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق نومولود بچوں کا وزن ایک پونڈ 12اونس سے 2پونڈ 14اونس تک کے درمیان ہے اور ماں اور بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بچوں کو فی الحال آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ۔
ویسے تو دنیا بھر میں خواتین نے ایک وقت میں اس سے زیادہ بچوں کو بھی جنم دیا ہے لیکن ان کا دورانیہ اتنا کم نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا آپ جانتے ہیں سمارٹ ملکوں کے لوگ بھی سمارٹ ہیں؟