Dr nasreen

اسٹرابیری کیک

EjazNews

اجزاء:۔
انڈے دو عدد، چینی 200گرام، ایک کپ کریم، آدھا کپ تیل، دو قطرے ونیلا الیننس، 250گرام میدہ، دو چمچ بیکنگ پائوڈر، چھ تھائی چمچ نمک، چار سو گرام سٹرابیری، سوس کے لئے سٹرابیری آدھا کلو اور چینی50گرام چاہئے۔
ترکیب:۔
ایک 9انچ والا کیک پین یا کیک ٹین لے کر اس کو بیکنگ شیٹ سے کور کرکے تیل سے گریس کرلیں۔ اس پر تھوڑا سا میدہ چھڑک دیں اور چار سو گرام سٹرابیریز میں سے آدھی کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں اور بقایا آدھی کو درمیان میں سے لمبائی کے رخ دو دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

اسٹرابیری کیک

اب ایک برتن میں دو انڈے توڑ کر ڈالیں اس میں ایک کپ چینی ڈال کر الیکٹرک ہینڈ مکسر سے اچھی طرح تقریباً پانچ منٹ پھینٹیں۔ اس میں ایک کپ کریم، آدھا کپ تیل، ونیلا الیننس ملا کر اچھی طرح یکجان کرلیں۔ اس کے لئے مسکر کو ہلکی سپیڈ سے چلائیں۔ اب ایک برتن میں میدہ، بیکنگ پورڈر اور نمک کو ملا کر اچھی طرح ملالیں۔ اب اوپر بنائے گئے انڈوں اور کریم والے مکسچر میں بیکنگ پائورڈ ملا میدہ تھوڑا تھوڑا کرکے ملائے اور مکس کرتے جائیں جب تمام میدہ مسکچر میں اچھی طرح مکس ہوجائے تو آدھے حصے کو کیک کے سانچے میں ڈال کر اوپر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹی ہوئی سٹرابیری ڈال دیں۔ اب بقایا آدھا حصہ اوپر ڈال دیں اب دو ٹکڑوں میں کاٹی گئی سٹرابیری کو اس کے اوپر اس طرح ڈالیں کہ کٹا ہوا حصہ نیچے کی جانب ہو۔ ان ٹکڑوں کو ہلکا سا میدے میں دبادیں۔ اس کو375سنٹی گریڈ پر 45تا 55 منٹ کے لئے بیک کرلیں۔ اس کے بعد کک پین کو ٹھنڈا ہونے دیں جب تک کیک ٹھنڈا ہورہا ہے ا ٓپ سوس بنالیں۔ اس کے لئے آدھا کلو سٹرابیری میں50گرام یا حسب ذائقہ چینی ملا کر اس کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں تاکہ سوس بن جائے کیک کو سانچے سے باہر نکالیں اور اس پر سوس کی تہہ جمادیں مزیدار سٹرابیری کیک تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  تھائی چکن کری